لاہور ینگ ڈاکٹروں نے ہڑتال کرنے پر معافی مانگ لی

شہبازشریف نے جوس پلاکر 14روز سے جاری بھوک ہڑتال بھی ختم کرادی

شہبازشریف نے جوس پلاکر 14روز سے جاری بھوک ہڑتال بھی ختم کرادی فوٹو: فائل

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے سابق رویے پر معذرت کرتے ہوئے آئندہ ہڑتال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ 14روز سے جاری بھوک ہڑتال بھی ختم کردی ہے۔

ماڈل ٹائون میں وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ نے ینگ ڈاکٹروں کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے شعبہ طب کیلیے خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ ہڑتال کرنا مسیحائی پیشے سے وابستہ افراد کو زیب نہیں دیتا۔ہڑتال کا لفظ ڈاکٹروں کی ڈکشنری میں نہیں ہونا چاہیے۔ پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کی فلاح وبہبود کیلیے جو وعدے کئے انہیں پورا کیا جائیگا۔




وزیراعلیٰ نے سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ینگ ڈاکٹروں اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو اسپتالوں میں مفت دواؤں کی فراہمی ، مشینری کی درستی، صحت کے نظام کی بہتری، ڈاکٹروں کے مسائل کا جائزہ لیکر25فروری کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story