لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے 5 سالہ پاکستانی بچی شہید
بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے عباس پور سیکٹر میں واقع پولاس گاؤں پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا
بھارتی فورسز عید کے روز بھی اشتعال انگیزی سے باز نہ آئی اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 سالہ پاکستانی بچی شہید ہو گئی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے عباس پور سیکٹر میں واقع پولاس گاؤں پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اپنے گھر کے باہر کھیلنے والی 5 سالہ بچی سر پر گولی لگنے سے شہید ہو گئی۔
مقامی حکومت کے عہدے دار طاہر ممتاز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ بچی کی شہادت کے بعد مقامی افراد نے عید الاضحیٰ کا دن احتجاج میں گزارا اور بھارتی فائرنگ کی مذمت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھارتی فورسز نے وادی نیلم میں مسافر بس کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔