متحدہ کے وفد کی فنکشنل لیگ کے رہنما امتیاز شیخ سے ملاقات

ایم کیو ایم فنکشنل لیگ کی نامزد اپوزیشن لیڈرکی حمایت کرے، امتیاز شیخ


Staff Reporter February 18, 2013
ایم کیو ایم فنکشنل لیگ کی نامزد اپوزیشن لیڈرکی حمایت کرے، امتیاز شیخ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم کے وفد نے فنکشنل لیگ کے رہنما امتیاز شیخ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ ایم کیو ایم فنکشنل لیگ کی جانب سے نامزد اپوزیشن لیڈرکی حمایت کرے اور گورنر سندھ سے استعفیٰ لے تو یہ تاثر ختم ہو گا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا مک مکائونہیں ہوا ، متحدہ کے رضا ہارون نے کہا کہ رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے فنکشنل لیگ سے ہمارا پرانے تعلقات ہیں ،اور یہ تعلق ہمیشہ رہے گا ۔ بعدازاں فنکشنل لیگسندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ اور ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے ڈاکٹر رفیق بھابھن، پیرزادہ یاسر سائیں، کامران ٹیسوری، نصرت سحر عباسی ،ماروی راشدی، میر محمد کھوکھر ،گلزار فیروز ، زبیر میمن ، ڈاکٹر تاج ، شمع منشی،جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں سید سردار احمد ، شیخ محمد افضل ، خالد بن ولایت ، رضا ہارون اور خواجہ اظہار الحسن بھی موجود تھے۔

14

امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں بات ہوئی ہے اور ہم نے ان سے کہا ہے کہ اس وقت یہ تاثر عام ہے کہ ایم کیوایم پیپلزپارٹی سے مک مکا کے بعد اپوزیشن میں آئی اگر یہ بات غلط ہے اور آپ سندھ کی عوام کی بھلائی کیلیے اپوزیشن میں آئے ہیں ، تو ہم پہلے اپوزیشن میںہیں، اس لیے آپ ہماری اپوزیشن لیڈر نصرت سحر عباسی کی سپورٹ کریں، دوسرا گورنر سندھ سے استعفیٰ لیں ۔

ہم نے پیپلز لوکل گورنمنٹ کے ایشو پر حکومت سے علیحدگی اختیار کی تھی ایم کیو ایم دل بڑا کرتے ہوئے سندھ کی عوام کی رائے کو مدنظر رکھے ، اسے واپس لینے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اس پر مشاورت کرے ، ہم لوکل گورنمنٹ نظام کے مخالف نہیں لیکن ایسا نظام لایا جائے جس سے سندھ کی عوام خوش ہوں۔ رضاہارون نے کہا کہ فنکشنل کے دوستوں کی باتیں سنی ہیں رابطہ کمیٹی سے مشاورت کرکے انھیں جواب دیں گے اور ہم ان کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں