وزیراعظم نے خواجہ اظہار پر حملے کا نوٹس لے لیا

وزیر داخلہ احسن اقبال کی خواجہ اظہار پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی


ویب ڈیسک September 02, 2017
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خواجہ اظہار پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حملہ آوروں کو جلد پکڑ لیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر کراچی میں ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو ٹیلی فون کر کے یقین دہانی کروائی کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ہمیں لندن سے دھمکیاں مل رہی ہیں، ڈاکٹرفاروق ستار

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے بھی خواجہ اظہار الحسن پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے خواجہ اظہارالحسن سے رابطہ کر کے ان کی خیریت بھی دریافت کی ہے۔ اس کے علاوہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ڈی جی رینجرز سندھ بھی خواجہ اظہار الحسن کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور واقعے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن پر قاتلانہ حملہ، پولیس اہلکار اور بچہ جاں بحق

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بفرزون میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے میں پولیس اہلکار اور ایک بچہ جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |