حکومت سے علیحدگی اٹل ہےفیصلہ واپس نہیں لینگے فاروق ستار

اب ہم خوداپنے شہرکی حفاظت کریں گے،مٹھی بھربھتہ خوروں نے امن تباہ کردیا


Staff Reporter February 18, 2013
سانحہ شیرشاہ جیسے واقعے میں ملوث ملزمان پرمقدمات کی واپسی انتہائی شرمناک ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ حکومت سے علیحدگی کافیصلہ اٹل ہے جسے کسی صورت بھی واپس نہیں لیاجاسکتا۔

ہم نے ملک کے امن اوراستحکام کیلیے ایک پلیٹ فارم پر کام کیا،5سال میں ہم نے اپناقرض اتاراہے۔کراچی لٹریچرفیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جن کا اقتدار میں بڑا حصہ ہے اور جن لوگوں نے اس سے ذاتی فوائد حاصل کیے ہیں وہ اب حساب دیں گے،شیر شاہ مارکیٹ جیسے پرتشدد واقعات کے کیسیز کا واپس لینا انتہائی شرمناک بات ہے،اب ہم کراچی کی حفاظت خودکرینگے اورچوکیداری نظام لائینگے،ہماری ڈھیل سے مٹھی بھرشر پسندوں نے بھتہ خوری کے نام پرشہر کاامن تباہ کیا،کئی لوگوں کی جانیں لیں یہ خطرناک بات ہے۔

17

آئین اور قانون کامطالبہ ہے کہ ایسے لوگوں کو گرفتار کیا جائے جوکراچی کی بد امنی میں ملوث ہیں اورجن لوگوں کی ایف آئی آر درج ہیں انھیں ہر صورت گرفتار کیاجائے،2002 سے2007تک کراچی امن کاگہوارہ تھااور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم نے ترقی کی تھی مگر ان5سالوں میں صرف تباہی ہی ملی ہے ،سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے امن کو تباہ کیا جارہاہے،کراچی علمی اور ادبی شخصیات کاشہر ہے،یہاں علم کے فروغ کے لیے بے شمار کام کیے گئے اوریہ پاکستان کاسب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگوں کا شہر ہے، آج ملک کے جوحالات ہیں اس کوکراچی کے شہری مل کردرست کرینگے ، میں کراچی لٹریچرفیسٹیول کے منتظمین کواس ادبی میلے کی کامیابی پرمبارکباد دیتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں