ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری رہا

عید کی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھانے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کیا

ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا فوٹو: فائل

ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام نے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ سر انجام دیا۔

ملک بھر میں آج بھی ہزاروں جانوروں کو سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کی راہ میں قربان کیا گیا، اس سلسلے میں کہیں قصائیوں کی آؤ بھگت کی جاتی رہی تو کہیں گھر والوں نے یہ کام خود ہی سرانجام دیئے۔ جو لوگ قربانی سے فارغ ہو چکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ خواتین اس گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے دستر خوان کی شان بڑھانے میں مصروف ہیں۔


جن افراد نے گزشتہ روز یہ فریضہ سرانجام دے دیا یا پھر کل اسے نبھانے کا تہیہ کیا ہوا ہے وہ آج مہمانوں کے استقبال اور اپنے دیگر عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ عید کی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھانے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کر لیا ہے۔ تفریح گاہوں میں آنے والے افراد گھروں سے لذیذ اور چٹ پٹے پکوان تیار کر کے لا رہے ہیں۔

 
Load Next Story