بلوچستان میں انارکی پھیل چکی سول وارکاخطرہ ہےاچکزئی
کوئٹہ 6 گلیوں کا شہرہے، ان میں امن قائم نہ کر سکنا حساس اداروں کی بدترین ناکامی ہے
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہرصورت عام انتخابات شیڈول کے مطابق شفاف اورآزادانہ ہونے چاہئیں، انتخابات نہ ہوئے تو بدترین تباہی آئیگی۔
ملک کے وجود کوخطرات لاحق ہوسکتے ہیں،کوئٹہ6گلیوں کاشہرہے اگر6 گلیوں پرمشتمل شہر میں حساس ادارے امن قائم نہیں کرسکتے تویہ بدترین ناکامی ہے۔ اتوار کوایوان صدرمیں''ایکسپریس'' سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کوئٹہ کوخون میں نہلا دیا گیاہے مگرکوئی سیاستدان وہاں نہیں گیا۔
بلوچستان میں انارکی توپھیل چکی، اب سول وار کا خطرہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ انتخابات اس قدر شفاف ہونے چاہئیں کہ چاچافضل الرحمن کی جماعت ہی جیت جائے۔ نگراں وزیراعظم سے متعلق سوال پرانھوں نے تبصرہ کرنے سے گریزکیا۔ محمود اچکزئی نے کہاکہ سیاسی الائنس بنتے رہتے ہیں، ابھی میری جماعت نے کسی اتحاد کا حصہ بننے کافیصلہ نہیں کیا۔