شمالی کوریا نے ایٹم بم سے طاقتور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرلیا

شمالی کوریا کے شمال مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کے زلزلے سے پتہ چلا کہ یہ جوہری دھماکہ ہو سکتا ہے، امریکی زلزلہ پیمامرکز


ویب ڈیسک September 03, 2017
شمالی کوریا کے شمال مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کے زلزلے سے پتہ چلا کہ یہ جوہری دھماکہ ہو سکتا ہے، امریکی زلزلہ پیمامرکز : فوٹو : اے ایف پی

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرلیا ہے جو ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے چھٹا ایٹمی دھماکا کیا ہے اور جدید ترین ہائیڈروجن بم تیا کیا ہے جو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پر رکھ کر لانچ کیا جاسکتا ہے۔ چاپان حکومت نے بھی شمالی کوریا کے نئے جوہری تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک نیا جوہری تجربہ کیا جس کی وجہ سے زیر زمین وسیع پیمانے پر زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔

امریکی زلزلہ پیماؤں نے بھی ممکنہ طور پر ہونے والے جوہری دھماکے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ شمالی کوریا کے شمال مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کے زلزلے کا پتہ چلا ہے جو کہ ممکنہ طور پر جوہری دھماکہ ہو سکتا ہے اور یہ زلزلہ اس علاقے میں محسوس کیا گیا ہے جہاں شمالی کوریا نے اپنے سابقہ جوہری تجربات کیے تھے۔

اس سے قبل شمالی کوریا کےسرکاری میڈیا پر کم جونگ کی تصویر بھی جاری ہوئی تھی جس میں وہ ایک نئے قسم کے ہائیڈروجن بم کا معائنہ کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں