میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے لئے اقدامات کرے پاکستان

میانمار حکومت مسلمانوں کے قتل اور پرتشدد کاررائیوں کی تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لے، پاکستان


ویب ڈیسک September 03, 2017
میانمار حکومت مسلمانوں کے قتل اور پرتشدد کاررائیوں کی تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لے، پاکستان۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے کہا ہے کہ میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے لئے اقدامات کرے وار ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی ہلاکتوں اور پرتشدد کارروائیوں کی خبروں پر پاکستان نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار حکومت مسلمانوں کے حقوق کے لئے اقدامات کرے اور بے گناہ افراد کے قتل اور نقل مکانی کے معاملے کی تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری اور بالخصوص او آئی کے ساتھ مل کر مسلم اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میانمار میں 400 سے زائد مسلمان قتل

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں