خبردار گنج پن ذیابیطس کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے

شوگر کی بیماری جسم کے دیگر حصوں کی طرح بالوں کی نشونما پر بھی اثر انداز ہوتی ہے ، ماہرین


ویب ڈیسک September 03, 2017
صحت مند انسان کے سر پر 80 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار تک بال ہوتے ہیں فوٹو: فائل

ماہرین نے جدید تحقیق کی روشنی میں دعویٰ کیا ہے کہ شوگر کے مریض گنج پن کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی ماہرین نے ذیابیطس اور بالوں کی صحت کے درمیان تعلق جاننے کے لیے ایک تحقیق کی جس میں 60 ہزار افراد کو شامل کیا گیا۔ تحقیق میں ظاہر ہوا کہ گنج پن یا خراب بالوں والے تمام کے تمام افراد ذیابیطس کا شکار تھے اور ان میں سے اکثر کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ وہ شوگر کے مریض ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک صحت مند انسان کی سر پر 80 ہزار سے ایک لاکھ 20 سے تک بال ہوتے ہیں، اور یہ ہر روز صفر اعشاریہ 4 ملی میٹر یا پھر ایک مہینے میں ایک سینٹی میٹر تک بڑھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کے ہر عضو اور حصے پر اثر انداز ہوتی ہے۔ شوگر کے نتیجے میں ناصرف سر بلکہ جسم کے دیگر حصوں میں موجود بالوں کی نشونما بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔

تحقیق میں شامل ماہروں کا کہنا تھا گو کہ یہ ضروری نہیں کہ صرف ذیابیطس کے مریض ہی گنج پن کا شکار ہوں لیکن یہ ضروری ہے کہ اس پریشانی کا شکار افراد اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں