پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی معاونت جاری رکھے گیآرمی چیف
سربراہ پاک فوج نے عید کا دوسرا روز گوادر اور تربت میں جوانوں کے ساتھ گزارا، آئی ایس پی آر
BANGKOK, THAILAND:
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی معاونت جاری رکھے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا روز گوادر اور تربت میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ گزارا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اور ترقی انتہائی اہم امورہیں اور بلوچستان کی ترقی کے تمام منصوبے انشاء اللہ جلد مکمل ہوں گے جب کہ پاک فوج بلوچستان میں سیکیورٹی اور ترقی کیلئے ریاستی اداروں کی مکمل مدد کرے گی۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم پورے عزم اور حوصلے سے فرائض کی بجا آوری جاری رکھیں گے جب کہ دور دراز اور مختلف علاقوں میں فرائض کی انجام دہی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
آرمی چیف نے 17 جولائی کو حیات آباد میں شہید ہونے والے میجر جمال شیران کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی جب کہ گوادر اور تربت میں مقامی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان ہماری زندگی ہے اور ملک سے بڑھ کرکوئی چیز نہیں
واضح رہے سربراہ پاک فوج نے عید کے پہلے روز وادی راجگال کا دورہ کیا تھا اور سرحد پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام کے تحفظ کے لئے فرائض کی انجام دہی میں ہی عید کی خوشی پنہاں ہے۔