اسلام آباد کے 75 سرکاری گرلز اسکولوں میں اسمارٹ لیب بنانے کا فیصلہ

ہر اسکول کو ایک ملٹی میڈیا پروجیکٹر، لیپ ٹاپ جبکہ 40 ٹیبلٹس اور ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی


ویب ڈیسک September 03, 2017
آئی ٹی لیبز والے گرلز تعلیمی اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہاہے، وفاقی نظامت تعلیمات فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کے 75 سرکاری گرلز اسکولوں میں اسمارٹ لیب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ہر اسکول کو ایک ملٹی میڈیا پروجیکٹر، لیپ ٹاپ جبکہ 40 ٹیبلٹس اور ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے 75 گرلز اسکولوں میں اسمارٹ لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر اسکول کو ایک ملٹی میڈیا پروجیکٹر، لیپ ٹاپ جبکہ 40 ٹیبلٹس اور ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی۔ جن کی مدد سے زیر تعلیم طالبات کلاس میں سے سنٹرل سرور سے منسلک ہوکر وڈیو لیکچر سے اسٹڈی کریں گی۔ اپنی نوعیت کا یہ منفرد منصوبہ اگلے تین ماہ میں مکمل کرلیا جائے گاجبکہ اس منصوبہ کے اخراجات ایک نجی موبائل فون کمپنی کررہی ہے جو کہ ملٹی میڈیا سمیت دیگر لوازمات فراہم کرے گی اس منصوبے کی تکمیل کے بعد زیرتعلیم طالبات گھر بیٹھے بھی مستفید ہوسکیں گی۔

وفاقی نظامت تعلیمات کے ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نوعیت کے مزید منصوبہ جات بھی زیر غور ہیں جن کی تکمیل سے اسلام آباد کے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی جب کہ آئی ٹی لیبز والے گرلز تعلیمی اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہاہے۔ اس پر آنے والے اخراجات ایف ڈی ای یا وزارت کیڈ کی بجائے مذکورہ بالا نجی کمپنی ادا کرے گی۔ نویں اور دسویں کلاسوں میں تدریسی خدمات انجام دینے والے کمپیوٹر ٹیچر کلاس میں پڑھائیں گے جبکہ ملٹی میڈیا پر لیکچر کا اہتمام کیا جائے گا جو کوئی بھی ایک ٹیچر دے سکے گا اور 75 تعلیمی اداروں کی طالبات بیک وقت اسے سن سکیں گی۔ ان لیکچررز کا لنک ایف ڈی ای کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا جائے گا جہاں سے تمام طلباء گھر بیٹھے بھی لیکچر سن سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں