قوم کا مستقبل تاریک کرنیوالے انجام کو پہنچیں گے منور حسن

اقتدار میں آکر بجلی، کھاد اور بیج پر سبسڈی دینگے، 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگی


Numainda Express February 18, 2013
محروم طبقہ اپنے ووٹ کے ذریعے چوروں‘ لٹیروں اور ڈاکوئوں کی حکومت کو نکال باہر کریگا۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان پر مزدوروں' کسانوں' محنت کشوں کی حکومت ہوگی۔

محروم طبقہ اپنے ووٹ کے ذریعے چوروں' لٹیروں اور ڈاکوئوں کی حکومت کو نکال باہر کرے گا اور قوم کا مستقبل تاریک کرنیوالے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

23

ماچھیوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ کوئٹہ بم دھماکا دہشتگردی کیخلاف جاری نام نہاد جنگ کا شاخسانہ ہے۔ انھوں نے کہا ہم اقتدار میں آکر بجلی' کھاد اور بیج پر سبسڈی دیں گے، 6 ماہ کے اندر لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں