شمالی کوریا کی دھمکیاں اور اقدام امریکا کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں ٹرمپ
شمالی کوریا کا اقدام چین کے لئے بھی شرمندگی کا باعث ہے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے طاقتور ہائیڈروجن بم کے تجربے کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی دھمکیاں اور عمل امریکا کے لئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
شمالی کوریا کی جانب سے طاقتور ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے پر سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے الفاظ اور عمل دونوں ہی امریکا کے لئے انتہائی خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ شمالی کوریا ایک نسل پرست قوم ہے جو چین کے لئے بڑا خطرہ اور شرمندگی کا باعث ہے، چین شمالی کوریا کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اب تک اس میں بہت ہی کم کامیابی حاصل کر سکا ہے۔
جنوبی کوریا مسئلے کا حل چاہتا ہے لیکن میں نے انہیں بتا دیا تھا کہ یہ ناقابل عمل ہے کیونکہ شمالی کوریا صرف ایک ہی چیز کو سمجھتا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جدید ترین ہائیڈورجن بم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر چین، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔