پاکستان کی شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کی مذمت

شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 03, 2017
کیمیائی ہتھیاروں کی دوڑ میں زیادہ فعال ہونے سے اجتناب کرنا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ہائیڈروجن ہتھیاروں کی دوڑ میں زیادہ فعال ہونے سے اجتناب برتنا چاہیے۔

شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے چھٹے کامیاب کیمیائی تجربے کی مذمت کرتے ہیں اور شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔ دفتر خارجہ کے مطابق شمالی کوریا کو کیمیائی ہتھیاروں کی دوڑ میں زیادہ فعال ہونے سے اجتناب کرنا چاہیے جب کہ کیمیائی دوڑ کو ہر ممکن طریقے سے روکنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے شمالی کوریا نے ایک اور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جو ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی دھمکیاں اور عمل امریکا کے لئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں