
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر تبادلہ خیال کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے وزیر خارجہ سے کہا کہ پاکستان کو روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو رکوانے کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہیئیں۔
سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ سے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے حکومت پاکستان کو فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کر کے میانمار پر عالمی دباؤ بڑھانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میانمار کے سفیر کو طلب کر کے عوام کے جذبات سے آگاہ کیا جائے جب کہ مسلمانوں کو پناہ نہ دینے پر بنگلا دیش اور بھارت کو بے نقاب بھی کیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے لئے اقدامات کرے، پاکستان
واضح رہے کہ میانمار میں حکومتی سرپرستی میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے جب کہ بدھت متوں کے ظلم سے بچ کر بنگلا دیش میں پناہ لینے کی کوشش میں بھی سمندر میں ڈوب کر بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں کی اموات ہو رہی ہیں اور اب تک 70 ہزار سے زائد افراد پناہ لے چکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔