سکھر کی میہر جھیل میں زہر کے باعث ہزاروں مچھلیاں مرگئیں

 پانی زہر آلود ہونے سے دیگر آبی حیات کو بھی نقصان کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک September 04, 2017
 پانی زہر آلود ہونے سے دیگر آبی حیات کو بھی نقصان کا خدشہ ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: میہر جھیل میں نامعلوم افراد کی جانب سے زہر ڈالے جانے کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں۔

سکھر کے قریب ساڑھے تین سو ایکڑ رقبے پر مشتمل میہر جھیل میں نامعلوم افراد نے زہر ڈال دیا ۔ جس سے لاکھوں روپے مالیت کی ہزاروں مچھلیاں مر کر پانی کی سطح پر آگئی ہیں جب کہ پانی زہر آلود ہونے سے جھیل میں تمام آبی حیات کو بھی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق زمینی تنازع کے باعث جھیل میں زہر ڈالا گیا، میہر جھیل سندھ کی تیسری بڑی جھیل ہے جب کہ 100 گھروں پر مشتمل گاؤں کی کفالت اسی جھیل کی مچھلیوں سے ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |