روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

پی ٹی آئی کی تحریک التواء میں برما میں مسلمانوں پر سنگین ظلم و ستم پر فوری بحث کا مطالبہ


ویب ڈیسک September 04, 2017
لاکھوں برمی مسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جارہے ہیں جس پر قومی لائحہ عمل سامنے لایا جائے، تحریک انصاف۔۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے روہنگیا مسلمانوں پر لرزہ خیز مظالم کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کراتے ہوئے میانمار (برما) میں مسلمانوں پر جاری خوفناک ظلم و ستم پر فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر عارف علوی، شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود نے تحریک التواء جمع کرائی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے لئے اقدامات کرے، پاکستان

تحریک انصاف نے کہا کہ لاکھوں برمی مسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جارہے ہیں، یہ ایوان میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ فوری طور پر اٹھائے، ایوان میں جامع بحث کی جائے اور قومی لائحہ عمل سامنے لایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں