کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ 4 دہشت گرد ہلاک

مارے گئے دہشتگردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مولوی فضل اللہ کا کزن خورشید بھی شامل ہے، ایس ایس پی ملیر

کالعدم انصارالشریعہ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا، ایس ایس پی ملیر . فوٹو: فائل

سچل کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سچل کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 4 دہش گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ٹاؤن میں کالعدم انصارالشریعہ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تاہم دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے اور گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں:خواجہ اظہار پر حملے کا مرکزی ملزم فرار

راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سےہے، مارےگئے دہشت گرد پاک فوجی افسران اور ملالہ یوسف زئی پر حملوں پر ملوث تھے، مقابلےمیں مولوی فضل اللہ کا کزن خورشید بھی مارا گیا ہے، دہشتگرد خورشید قائد آباد پولیس پر بم حملے میں بھی ملوث تھا۔

Load Next Story