مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید
اننت ناگ میں نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال کی گئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔ اس دوران ایک گھر کو بھی دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ شہید نوجوانوں کی شناخت نعیم احمد اور عاشق حسین کے نام سے ہوئی۔ قابض افواج نے بارہ مولا، کپواڑہ اور بانڈی پورا میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردیں۔
دوسری جانب اننت ناگ کے علاقے میں بھارتی فوجی قافلے پر دستی بم کے حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کردی۔
ادھر اننت ناگ میں نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال کی گئی، جس کے دوران تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہے جب کہ کشمیریوں نے بھارتی دہشت گردی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔