امریکا ریاستی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہا ہے روس
امریکی حکومت روسی سفارتی تنصیبات کو بند کرکے ریاستی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہی ہے، نائب وزیر خارجہ
KARACHI:
روس کے نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا ریاستی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہا ہے۔
چین میں برکس اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے امریکا میں روسی سفارت خانوں کی بندش ریاستی غنڈہ گردی کا مظاہرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا روس کو سان فرانسسکو میں قونصل خانہ بند کرنے کا حکم
روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ امریکا اپنے ہاں روسی سفارتی تنصیبات کو بند کرکے ریاستی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا نے روس کو سان فرانسسکو میں قائم قونصل خانہ اور دو تجارتی مشن بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔