امریکا ریاستی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہا ہے روس

امریکی حکومت روسی سفارتی تنصیبات کو بند کرکے ریاستی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہی ہے، نائب وزیر خارجہ


ویب ڈیسک September 04, 2017
امریکا اپنے ہاں روسی سفارتی تنصیبات کو بند کرکے ریاستی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہا ہے، نائب وزیر خارجہ فوٹو: فائل

KARACHI: روس کے نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا ریاستی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

چین میں برکس اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے امریکا میں روسی سفارت خانوں کی بندش ریاستی غنڈہ گردی کا مظاہرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا روس کو سان فرانسسکو میں قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ امریکا اپنے ہاں روسی سفارتی تنصیبات کو بند کرکے ریاستی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا نے روس کو سان فرانسسکو میں قائم قونصل خانہ اور دو تجارتی مشن بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |