پاکستان میں باكسنگ لیگ كو كامیابی سے ہمكنار كرنا مشن ہے عامر خان

پاكستان میں بھارت سے زیادہ باکسنگ کا ٹیلنٹ ہے، پاكستانی نژاد برطانوی باکسر

سپر باكسنگ لیگ سے پاکستان میں پروفیشنل باكسر بنانے میں مدد ملے گی۔ فوٹو: فائل

پاكستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ ''سپر باكسنگ لیگ'' كو كامیابی سے ہمكنار كرنا مشن ہے کیوں کہ اس لیگ سے پروفیشنل باكسر بنانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باکسرعامر خان کا کہنا تھا کہ سپر باكسنگ لیگ کا آئیڈیا بھارت سے لیا ہے، اگر بھارت میں باكسنگ ہو سكتی ہے تو پاكستان میں وہاں سے زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر باکسنگ لیگ كیلئے بڑا زبردست فیڈ بیک آ رہا ہے، اس لیگ كے انعقاد سے پاكستان میں پہلی بار خواتین كے باكسنگ مقابلے ہوں گے جب کہ لیگ میں ملتان، اسلام آباد، فیصل آباد، كوئٹہ، كراچی، پشاور، سیالكوٹ اور لاہور كی ٹیمیں شامل ہوں گی، یہ پروفیشنل لیگ ہو گی جس میں مقامی باكسرز اپنے فن میں مہارت دكھانے كے ساتھ بین الاقوامی سطح كی باكسنگ كے گر بھی سیكھ سكیں گے اور تمام مقابلے ورلڈ باكسنگ كونسل كے تحت ہوں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :عامر خان کا پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان

عالمی شہرت یافتہ باکسر کا کہنا تھا کہ توقع ہے سپر باكسنگ لیگ اس سال دسمبر میں منعقد كی جائے گی جس میں فرنچائز كی طرز پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جب کہ ہر ٹیم میں 8 كھلاڑی شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاكستان میں باكسنگ كے فروغ كے لئے بے پناہ مواقع ہیں اور یہاں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اسی وجہ سے پاكستان میں باكسنگ كے كھیل كا فروغ چاہتا ہوں. سپر باكسنگ لیگ كو كامیابی سے ہمكنار كرنا مشن ہے کیوں کہ اس سے پروفیشنل باكسر بنانے میں مدد ملے گی اور مجھے امید ہے کہ سپر باكسنگ لیگ ضرور كامیاب ہو گی۔

واضح رہے باکسرعامر خان پاكستان ميں باكسنگ كے فروغ كے لئے سرگرم ہیں اس حوالے سے وہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پاكستان كے متعدد شہروں كا دورہ كرچكے ہیں اور پاكستانی باكسرز كو باكسنگ كی خصوصی مشقیں بھی كروا چكے ہیں۔
Load Next Story