حیدرآبادبجلی کے ستائے سڑکوں پرآگئےسبزی منڈی روڈبلاک

الشفیق کالونی،لالوماچھی گوٹھ اورگردونواح کے رہائشیوںکااحتجاج،ٹائر نذرآتش،ٹریفک معطل


Numainda Express August 04, 2012
الشفیق کالونی،لالوماچھی گوٹھ اورگردونواح کے رہائشیوںکااحتجاج،ٹائر نذرآتش،ٹریفک معطل فائل فوٹو

بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے رمضان المبارک میں بھی شہریوںکا پیچھا نہ چھوڑا،مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوںکو سحری اور افطارکے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ کئی علاقوں میں پانی کی قلت بھی رہی۔بجلی کی طویل بندش کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر نذر آتش کرکے حیسکو کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق الشفیق کالونی، لالو ماچھی گوٹھ اورگرد و نواح میں24گھنٹوں سے بجلی بند ہونے پر علاقے کے مکینوں کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انھوں نے شہرکی مصروف ترین سبزی منڈی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر بجلی کے ستائے افراد نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کردیا جس کے نتیجے میں وہاں ٹریفک جام ہوگیا۔مظاہرین کاکہنا تھاکہ حیسکو حکام فنی خرابی کو جواز بناکر بجلی بندکر دیتے ہیں جوکئی،

کئی گھنٹوں پر محیط ہوتی ہے۔انھوں نے کہاکہ انکے علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے باعث سحری و افطارکے اوقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گھروں سمیت مساجد میں بھی پانی کی قلت ہوگئی ہے جس سے روزے داروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔بعد ازاں مظاہرین نے پولیس کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں