روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں وزیر خارجہ

پاکستان کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے تعاون کرتا رہے گا، خواجہ آصف


ویب ڈیسک September 04, 2017
خواجہ آصف کی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت - فوٹو: فائل

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں جب کہ پاکستان کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے تعاون کرتا رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور مسلمانوں کی یہ حالت زار عالمی برداری کے ضمیر کے لیے چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں جب کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے تعاون کرتا رہے گا۔

خواجہ آصف نے او آئی سی کے فوری اور موثر ایکشن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کی قرار داد کی بھی حمایت کی ہے جب کہ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں