ملک کو ایٹمی قوت بنانے والا نیب کے کٹہرے میں کھڑا ہے احسن اقبال
عمران خان کو آج تک یونین کونسل چلانی نہیں آئی وہ سیاست کیا کریں گے، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آصف زرداری صادق و امین ہو سکتے ہیں لیکن ملک کو ایٹمی قوت بنانے والا نیب کے کٹہرے میں کھڑا ہے۔
نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالنے سے پہلے ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ تھی مگر آج 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ والے ملک میں اب 20 گھنٹے بجلی آتی ہے اور یہی تبدیلی ہے، تبدیلی کنٹرینر پر چڑھنے سے نہیں آتی۔
احسن اقبال نے چیرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آج تک یونین کونسل چلانی نہیں آئی سیاست کیا کریں گے، وہ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ہی کریں۔ انہوں نے پاناما کیس کے عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں صادق و امین آصف زرداری ہو سکتے ہیں لیکن ملک کو ایٹمی قوت بنانے والا نیب کے کٹہرے میں کھڑا ہے۔