حیدرآبادڈکیتی میں مزاحمت پرفائرنگنوجوان جاں بحق

سندھی مسلم سوسائٹی میں25سالہ وقاص کو مسلح افراد نے لوٹنے کی کوشش کی


Numainda Express August 04, 2012
سندھی مسلم سوسائٹی میں25سالہ وقاص کو مسلح افراد نے لوٹنے کی کوشش کی . فائل فوٹو

قاسم آباد سندھی مسلم سوسائٹی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قاسم آباد سندھی مسلم سوسائٹی میں مسجد نور سے نکل کر جانے والے 25سالہ وقاص ولد محمد یوسف کورائی سے مسلح افراد نے لوٹ مارکی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پرگولی مارکر زخمی کردیا،

ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے، زخمی نوجوان کوفوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تشویش ناک حالت میںکراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔مقتول کی لاش قانونی کاروائی کے بعد پولیس نے ورثا کے حوالے کردی جس کو ورثا لے کر آبائی گائوں مورو کیلیے روانہ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں