بدعنوانی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا چیئرمین نیب

موجودہ نیب انتظامیہ نے 50 ارب روپے برآمد کر کے خزانے میں جمع کرائے، قمر زمان


Numainda Express September 05, 2017
بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو پاکستان کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین نیب۔ فوٹو؛ فائل

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو پاکستان کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے سادہ لوح عوام سے لوٹی گئی رقم بدعنوان عناصر سے برآمدکرکے قومی خزانہ میں جمع کرانے کے لیے متعدد نئے اقدامات کیے ہیں، نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلیے پیشہ وارانہ مہارت، شفافیت اور میرٹ کیلیے اپنا قومی فرض ادا کرنے کیلیے پرعزم ہے۔

قمر زمان نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں50 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں جو نمایاں کامیابی ہے۔انھوں نے کہا نیب کو2014ء کے مقابلہ میں2017ء کے اس عرصے کے دوران دگنی شکایات، انکوائریاں اور انویسٹی گیشن ملی ہیں۔ گزشتہ تین سال کے دوران اعداد و شمار کے موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب کے تمام شعبے اور افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر مؤثر انداز میں ادا کر رہے ہیں، شکایات میں اضافہ نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں