کراچی شیعہ علما کونسل کی اپیل پرہڑتال نامعلوم افراد کی ہنگامہ آرائی
شہر میں کاروباری مراکز اور نجی تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ یونیورسٹیوں میں ہونے والے پرچے بھی ملتوی کردئیے گئے .
KARACHI:
شہر میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ علما کونسل کی اپیل پرہڑتال کے دوران نامعلوم افراد کی ہنگامہ آرائی کے دوران ایک گاڑی نذر آتش کردی گئی۔
شیعہ علما کونسل کی اپیل پرکراچی میں ہڑتال کے دوران شہر میں کاروباری مراکز اور نجی تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ یونیورسٹیوں میں ہونے والے پرچے بھی ملتوی کردئیے گئے اس دوران سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہی، پیٹرول اور سی این جی پمپس بھی بند رہے جس کے باعث دفاتر میں حاضری کا تناسب بھی کم رہا۔
ہڑتال کے دوران شہر کےمخلتف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی اس دوران ملیر میں ایک گاڑی کو بھی آگ لگادی گئی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ٹائر جلائے گئے، ملیر میں احتجاج کے باعث ٹرینوں کی آمدروفت بھی تاخیر کا شکار ہوئی، ریلوے حکام کے مطابق مسافر کینٹ اسٹیشن آنے سے قبل ریلوے انکوائری سے رابطہ کریں۔
ایم کیوایم ،جماعت اسلامی، سنی تحریک سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے کی شیعہ علماکونسل کی ہڑتال حمایت کی اپیل کی گئی جب کہ کراچی ٹرانسپور ٹ اتحاد ،تاجر اتحاد، الیکٹرانکس مارکیٹ اور وکلاتنظیموں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کااعلان کیا گیا ۔
دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے ملیر، ڈرگ روڈ، پہلوان گوٹھ، اسٹارگیٹ ، رضویہ سوسائٹی اور انچولی سمیت شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے جارہے ہیں جن میں خواتین اوربچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اس موقع پر ترجمان شیعہ علما کونسل کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری اور سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی تدفین تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔