سلمان خان کے باعث کترینہ فلم ’ریس 3‘ سے باہر

فلم میں مرکزی اداکارہ کے لیے اداکارہ جیکولن فرنانڈس کا نام فائنل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 05, 2017
اس طرح کی میڈیا رپورٹس من گھڑت اورجھوٹی ہیں، اداکارہ: فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نئی آنے والی فلم ریس 3 میں مرکزی اداکار نبھانا چاہتی تھیں جس کے لیے ان کا نام بھی لیا جارہا تھا تاہم اب وہ فلم کی کاسٹ سے باہرہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں نئی آنے والی فلم ریس 3 میں سلمان خان تومرکزی کردارادا کرہی رہے ہیں تاہم مرکزی اداکارہ کے لیے اداکارہ جیکولن فرنانڈس کا نام فائنل کیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل اداکارہ کترینہ کیف کا نام سامنے آرہا تھا۔

کترینہ کیف کا نام فلم ریس 3 کی کاسٹ سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ سلمان خان ان کے ساتھ نئی آنے والی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' میں جلوہ گرہوں گے جس کے بعد سلو میاں نہیں چاہتے کہ ایک ہی وقت میں کترینہ کے ساتھ دودوفلموں میں کام کریں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کترینہ کیف نے ایسا کیا کہہ دیا کہ سلمان خان شرماگئے

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ اپنا نام فلم کی کاسٹ سے جوڑنے پربہت غصہ ہوئیں ہیں جب کہ انہوں نے فلم کا مرکزی کردارنبھانے کی باتوں کی بھی تردید کردی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کی میڈیا رپورٹس من گھڑت اورجھوٹی ہیں کہ میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی تھی، میں ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں جب کہ ہرمعاملے میں میرا نام گھسیٹا بہتر نہیں۔ اداکارہ کے دفاع میں مزید کہا گیا کہ وہ بہت محنتی اداکارہ ہیں جو آج کل اپنی نئی آنے والی فلموں کے پراجیکٹس میں بہت مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔