متحدہ موروثی سیاست اورجاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتی ہے

الطاف حسین نے مظلوم عوام کوفرسودہ نظام سے نجات کیلیے جدوجہدکاشعوردیا،محمد شریف

الطاف حسین نے مظلوم عوام کوفرسودہ نظام سے نجات کیلیے جدوجہدکاشعوردیا،محمد شریف ۔ فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے زونل انچارج محمد شریف وا راکین زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین انقلابی شخصیت ہیں جو ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ قائد تحریک نے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ، باشعور اور ایماندار لوگوںکو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیج کر فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کا آغازکیا۔


انھوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملک بھرکے مظلوم عوام کو خواب غفلت سے بیدارکیا اور فرسودہ جاگیر دارانہ نظام سے نجات حاصل کرنے کا شعوردیا، حق وصداقت کے علمبردار الطاف حسین کی جدوجہد قربانیوں سے عبارت ہے۔انھوں نے کہاکہ متحدہ قو می موومنٹ ایک انقلابی تحریک ہے جو ملک و عوام کو درپیش چیلنجزکا مقابلہ کرنے میں موثرکردار اداکررہی ہے،

حق پر ست عوام نے کڑی سے کڑی آزمائش میں ثابت قدمی کا مظاہر ہ کیا اور الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کی جدوجہد کو جاری و ساری رکھا،اسی جدوجہدکی بدولت ملک میں عوامی انقلاب دستک دے رہا ہے،اب وہ دن دور نہیں جب ملک پر حقیقی معنوں میں عوام کی حکمرانی ہوگی اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔
Load Next Story