جامعہ کراچی کا ہزاروں طلبا کا ریکارڈ ایجنسیوں کو دینے کا فیصلہ

جامعہ کراچی میں داخلے کیلئے تھانے کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے پر بھی غور


ویب ڈیسک September 05, 2017
اکیڈمک کونسل کے آئندہ اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری لی جائے گی۔ فوٹو: فائل

تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بڑھتی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ہزاروں طلبہ کا ریکارڈ خفیہ ایجنسیوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی نے طلبا کا ریکارڈ ایجنسیز کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جامعہ کی انتظامیہ داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے مقامی تھانے کا کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کرانے کو بھی ضروری قرار دینے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی میں جامعات کے طلبا کے ملوث ہونے پر یہ اقدام کیا جائے گا۔ ذرائع جامعہ کراچی نے بتایا کہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دیکھنا ہوگا کہیں جامعات دہشت گردوں کی افزائش گاہ تو نہیں بن گئیں، مرادعلی شاہ

علاوہ ازیں جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈینز اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق جامعہ کی کالونی میں رہائش پذیر افراد کا ریکارڈ جمع کیا جائے گا اور غیر متعلقہ افراد کو بے دخل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے مرکزی ملزم عبدالکریم سروش صدیقی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جامعہ کراچی کا طالب علم ہے، جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ کیا جامعات دہشت گردوں کی افزائش گاہ بن گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |