روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیا جائے اور اقوام متحدہ نسل کشی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے، قرارداد


ویب ڈیسک September 05, 2017
آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیا جائے اور اقوام متحدہ نسل کشی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے، قرارداد۔ فوٹو : فائل

میانمار کی حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ برما میں آنگ سان سوچی نے فوج کے ساتھ مل کر مسلمانوں کا قتل عام کیا، اس بربریت پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اسلامی ممالک کے ادارے اور تنظیمیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس ظلم بربریت پر مسلمانوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے جب کہ مسلمانوں کی نسل کشی کی سخت مذمت کرتے ہیں،قرارداد میں آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اس نسل کشی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں