چین سے تعلقات بہتر بنانے کیلیے سرحد پر امن ضروری ہے بھارت

چینی صدر شی جن پنگ اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات میں اختلافات کو تنازع نہ بنانے پر اتفاق


ویب ڈیسک September 05, 2017
صدر شی جن پنگ اور نریندر مودی نے باہمی اعتماد میں اضافے پر اتفاق کیا۔ فوٹو: رائٹرز

بھارت نے چین سے تعلقات میں بہتری کے لیے سرحد پر امن کو ضروری قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین سے بہتر تعلقات کیلیے سرحدوں پر امن قائم کرنا لازمی شرط ہے۔

چین کے شہر شیامین میں برکس ممالک کے اجلاس کے موقع چینی اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات تعمیری رہی، دونوں رہنماؤں نے اختلافات کو تنازع نہ بننے دینے پر اتفاق کیا اور باہمی اعتماد بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی، تاہم انسداد دہشتگردی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پر اچانک حملے کیلئے چین کی فوجی مشقیں

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی اور بھارتی وفود کی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں سرحدی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں