وکٹوریہ آزرینکا نے سرینا ولیمز کو شکست دیکرقطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

وکٹوریہ آزرینکا نے سرینا ولیمز کو فائنل میں 6-7 ، 2-4 اور 3-6 سے شکست دی

وکٹوریہ آزرینکا نے سرینا ولیمز کو فائنل میں 6-7 ، 2-4 اور 3-6 سے شکست دی ، فوٹو: اے ایف پی

عالمی نمبر ون کا اعزاز حاصل کرنے والی سرینا ولیمز کووکٹوریہ آزرینکا نے شکست دے کر قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔


دوحہ میں جاری قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنسنی خیر فائنل میں امریکی اسٹار سرینا ولیمز اوربیلاروس کی وکٹوریہ آزرینکا کا آمنا سامنا ہوا ، جس میں سرینا ولیمز نے وکٹوریہ سےان کا عالمی نمبرایک کا اعزاز چھینا تو بیلاروسی اسٹار نےاس بات کا بدلہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ کو ہرا کرلے لیا جبکہ فائنل میں وکٹوریہ نے6-7 ، 2-4 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کی اور قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
Load Next Story