سانحہ کوئٹہ کے خلاف لاہورہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں ہڑتال

پنجاب بار کونسل کی اپیل پرلاہور ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں اورضلع کچہری میں وکلانےعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا.


ویب ڈیسک February 18, 2013
پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں اورضلع کچہری میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا. فوٹو: فائل

سانحہ کوئٹہ کے خلاف پنجاب میں آج سوگ کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہا جب کہ لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں سانحے کے خلاف ہڑتال کی گئی۔


پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور ہائی کورٹ، ایوان عدل، سیشن کورٹ، کینٹ کچہری، ماڈل ٹاؤن کچہری اور ضلع کچہری میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، پنجاب بھر کی بار کونسلز میں ہڑتال کے موقع پر وکلا تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں اجلاس منعقد کر رہے ہیں جب کہ بار کونسلز پرسیاہ پرچم لہرائے گئے۔


سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ کوئٹہ میں بدترین دہشت گردی پرقوم افسردہ ہے، سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ایسےعناصرانسان کہلانے کے حقدار نہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |