آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھر لگنے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت

انتظامیہ واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور سیکیورٹی کا حصار مزید سخت کردیا گیا ہے

انتظامیہ واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور سیکیورٹی کا حصار مزید سخت کردیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON:
بنگلہ دیش میں موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھر لگنے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مہمان ٹیم چٹاگانگ میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے کے بعد اسٹیڈیم سے ہوٹل واپس جا رہی تھی، پتھر لگنے سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ہوسکتا ہے کہ پتھر کسی دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد اڑ کر آسٹریلوی ٹیم کی بس پر لگا ہو، انتظامیہ اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور سیکیورٹی کا حصار مزید سخت کردیا گیا ہے۔


کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم کے سکیورٹی مینیجر شان کیرول نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے اس واقعے کے بعد کئے جانے والے اقدامات سے خوش ہیں، دوسرے دن کے کھیل کےلیے آسٹریلیا کے ٹیم کو میدان جاتے ہوئے کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل آسٹریلوی ٹیم نے بنگلہ دیش کا دورہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر ملتوی کر دیا تھا۔
Load Next Story