این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ اسکیم جاری

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرپولنگ اسٹیشنز کی تصاویر، ووٹر کا پتہ اور ووٹرز کی کل تعداد موجود ہیں، ریٹرننگ افسر

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرپولنگ اسٹیشنز کی تصاویر، ووٹر کا پتہ اور ووٹرز کی کل تعداد موجود ہیں، ریٹرننگ افسر۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ناہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کے ضمنی انتخاب 17 کو ہونے والے ہیں اور حلقے میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے اس حوالے سے حلقے کے ریٹرنگ افسر محمد نے شاہد نے حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم بھی جاری کردی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: این اے 120 میں تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری

ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے جس پر پولنگ اسٹیشنز کی تصاویر، ووٹرز کے پتے اور ووٹر کی تعداد سمیت دیگر تفصیلات بھی موجود ہیں۔

ریٹرنگ افسر کی جانب سے جاری ہونے والی اسکیم کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے حلقے کی 220 عمارتوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں حلقے کے کل 3 لاکھ 21 ہزار 786 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 220 عمارتوں میں سے مردوں کے لئے 120 اور خواتین کے لئے 98 عمارتیں مختص کی گئی ہیں جب کہ 19 عمارتوں میں مرد و خواتین مشترکہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔
Load Next Story