فیصل آباد انڈر پاس میں پانی بھرنے سے ڈوبنے والے چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

نہر کے ساتھ 4 فٹ چوڑے پائپ میں لاشوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا وہاں سے 3 لا شیں مز ید تلا ش کر لی گئیں

آ ج ملنے وا لی لا شو ں کی شنا خت قدیر ،عاطف اوراختر کے نا م سے ہو ئی ہیں فوٹو: ایکسپریس بیوز

عبداللہ پور انڈر پاس میں پانی بھرنے سے ڈوبنے والے چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔


فیصل آباد میں جمعہ کی رات عبداللہ پور انڈرپاس میں پانی بھرنے سے 4 افراد لاپتہ ہوگئے تھے، جن کے نام محمود، اختر، عاطف اور کبیر بتائے جاتے ہیں ، گزشتہ رات 27 سالہ محمود کی لاش مل گئی جبکہ باقی افراد کی تلاش کا کام جاری تھا، 3 دن سے جاری ریسکیو آپریشن میں آج مزید 3 لاپتہ افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔

گذشتہ روز نہر کے ساتھ 4 فٹ چوڑے پائپ میں لاشوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا جبکہ وہا ں سے آ ج 3 لا شیں مز ید تلا ش کر لی گئی ہیں ،آ ج ملنے وا لی لا شو ں کی شنا خت قدیر ،عاطف اوراختر کے نا م سے ہو گئی ہے ۔
Load Next Story