مالدیپ نے میانمارسے  تجارتی تعلقات ختم کردیے

میانمارمیں مسلمانوں کاقتل عام روکاجائے، وزیرخارجہ مالدیپ


ویب ڈیسک September 05, 2017
میانمارمیں مسلمانوں کاقتل عام روکاجائے، وزیرخارجہ مالدیپ۔ فوٹو : فائل

مالدیپ نے روہنگیا مسلمانوں پرجاری مظالم کے تناظر میں میانمارکے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیے۔

مالدیپ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میانمار سے تجارتی تعلقات روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم کے تناظر میں ختم کیے جب کہ مالدیپ نے اقوام متحدہ سے میانمار کی صورتحال کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ مالدیپ کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ میانمارمیں مسلمانوں کا قتل عام روکا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : روہنگیاؤں پر مظالم، لاکھوں افراد کا سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ

دوسری جانب دنیا بھر کے 3 لاکھ سے زائد افراد نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ کردیا، روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اب تک اس پٹیشن پر دنیا بھر سے 3 لاکھ سے زائد افراد دستخط کرچکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : روہنگیا مسلمان بچوں کے سرقلم کرکے لاشوں کو آگ لگائی جارہی ہے

واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ریاستی ظلم ڈھائے جارہے ہیں اور اب تک ہزاروں افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |