ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست

ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی،ڈاکٹر صغیر احمد


/ February 18, 2013
ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی،ڈاکٹر صغیر احمد

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست اسپیکر سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔

سید سردار احمد کی زیر صدارت ایم کیوایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت اور فاتحہ خوانی کی گئی، اس موقع پر سید سردار احمد نے بتایا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے ارکان اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، ایم کیو ایم کے ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر چیمبر میں داخل ہوئے اور انہوں نے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں