حفیظ شیخ کے نگراں وزیراعظم بننے پر کوئی اعتراض نہیں خورشید شاہ

ن لیگ اگرعبدالحفیظ شیخ کونگران وزیراعظم بناتے ہیں توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا،وہ ہمارے ہی وزیررہ چکے ہیں، خورشید شاہ


ویب ڈیسک February 18, 2013
مسلم لیگ(ن)اگرعبدالحفیظ شیخ کونگراں وزیراعظم بناتے ہیں توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا،وہ ہمارے ہی وزیررہ چکے ہیں، خورشید شاہ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرسید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے نگراں وزیراعظم بننے پر کوئی اعتراض نہیں۔


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) والے اگر عبدالحفیظ شیخ کو نگران وزیراعظم بناتے ہیں توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وہ ہمارے ہی وزیر رہ چکے ہیں، انہوں نے کہا ایوان کو مچھلی منڈی نہیں بننے دیں گے.


وفاقی وزیرسید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم والے اب تاثر دینا چاہتے ہیں کہ ہم حکومت میں نہیں اپوزیشن میں ہیں، ہم 4 سال 11 ماہ اکٹھے بیٹھے، لڑائی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، امید ہے مسلم لیگ(ن) پنجاب میں کوئی غلط قدم نہیں اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں الیکشن ایک ہی وقت پر ہوں گے،ایک آدمی کی بھی جان جائے تو حکومت کی ذمہ داری ہے اورعدلیہ سے دہشت گردوں کو کبھی کبھی ضمانتیں بھی مل جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں