سامارو میں7 من وزنی قرآن پاک زیارت کیلیے پیش

پنجاب کے شہر احمد پور شرقی کے نوجوان محمد ساجد نے 5 ماہ 18روز میں نقل کیا


Nama Nigar August 04, 2012
پنجاب کے شہر احمد پور شرقی کے نوجوان محمد ساجد نے 5 ماہ 18روز میں نقل کیا, فائل فوٹو آئی این پی

ISLAMABAD: سامارو میں 7 من سے زائد وزنی قرآن پاک عوام کی زیارت کیلیے پیش کردیا گیا ،صفحات کی لمبائی 36انچ اور چوڑائی23انچ ہے جبکہ ہر پارے کا وزن9 سے 10کلو گرام ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر احمد پور شرقی کے28 سالہ محمد اسجد ملک نے اپنے ہاتھ سے نقل کیا گیا

7من وزنی قرآن پاک ساماروکی مرکزی مدینہ جامع مسجد میں شہریوںکی زیارت کے لیے رکھا،7 من سے زائد وزنی قرآن پاک کے ہر پارے کا وزن تقریبا 9 سے 10کلوگرام ہے، صفحات کی لمبائی36انچ اور چوڑائی23انچ ہے،ہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک کی تحریر خوبصورت اور اس پر واٹر پروف پلاسٹک کوٹنگ کی گئی ہے،

قرآن پاک5 ماہ 18 روز میں مکمل کیاگیا، محمد ساجد ملک کے بھائی طارق ملک نے بتایاکہ قبل ازیں5 من وزنی کلام پاک تیارکیا گیا تھا،آئندہ رمضان شریف میں11من وزنی قران پاک زیارت کیلیے مختلف اضلاع میں پیش کیا جائے گا جس کے22 پارے مکمل ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں