تمام برائیاں عدلیہ کے گلے میں ڈال دی جاتی ہیں چیف جسٹس
کراچی میں تجاوزات پر پٹرول پمپس اور مارکیٹیں تعمیر ہورہی ہیں، مسجد کی توسیع بھی بغیر اجازت نہیں ہوسکتی، چیف جسٹس
KARACHI:
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تجاوزات کی بھرمار ہے، عدالت گلی گلی تو نہیں جاسکتی، تمام برائیاں عدلیہ کے گلے ڈال دی جاتی ہیں.
سپریم کورٹ میں کراچی پبلک پارک پر قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ کیا حکومت کو کلین چٹ دے دیں کہ وہ تجاوزات کا خاتمہ نہیں کرسکتی، جواب میں درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔
اس موقع پرجسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات پر پٹرول پمپس اور مارکیٹیں تعمیر ہورہی ہیں، جہانگیر پارک ختم ہورہا ہے،مسجد کی حدیں بڑھ رہی ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ مسجد کی توسیع بغیر اجازت نہیں ہوسکتی۔
عدالت نے چیف سیکریٹری کو 20 مارچ تک تجاوزات ختم کرنے کا جامع منصوبہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔