اسلام آباد میں 3 روز ہ انسداد پولیو مہم شرو ع ہوگئی

3 روز ہ مہم میں اسلام آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلا ئےجائیں گے

3 روز ہ مہم میں اسلام آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلا ئےجائیں گے فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں 3 روز ہ انسداد پولیو مہم شرو ع ہوگئی جبکہ اس دوران آئی جی پولیس بن یامین خان نے پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہا نی کرائی ہے۔


ایف ٹین میں آئی جی اسلام آباد نے سی ڈی اے اور دیگر اداروں کے ہمرا ہ پولیو مہم کا آغاز کیا ، اس موقع پر آئی جی نے کہا کہ پولیو کی 161 ٹیموں کے ساتھ 161 پولیس اہلکا ر سیکیو رٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا سامنا ہے لیکن پولیو ٹیموں کو وفاقی دارالحکومت میں مکمل سیکیو رٹی فراہم کی جا ئے گی ،3 روز ہ مہم میں اسلام آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلا ئےجائیں گے جبکہ آئی جی اسلام آباد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمہم کاافتتاح کیا۔
Load Next Story