انڈونيشيا بارشوں اور لينڈ سلائيڈنگ كے باعث 15 افراد ہلاک ہزاروں بے گھر
انڈونیشیا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 15 افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ شمالی صوبہ سولاویسی میں بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 14 افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ ایک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے اہم رہائشی علاقے مینادو میں ایک ہزار گھر سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے، حکام کے مطابق اہم شاہراہوں سے مٹی اور دیگر ملبہ ہٹانے کے لئے ٹریکٹروں اور بلڈوزورں کی مدد سے تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔