شاہ پور چاکرتنخواہیں نہ ملنے پر بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال ریلی

پریس کلب پر دھرنا، ٹی ایم او اور ٹی اوکیخلاف نعرے، تنخواہوںکی فوری ادائیگی کا مطالبہ

پریس کلب پر دھرنا، ٹی ایم او اور ٹی اوکیخلاف نعرے، تنخواہوںکی فوری ادائیگی کا مطالبہ (فوٹو فائل)

بلدیہ کے صفائی کے عملے نے گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوںکی عدم ادائیگی کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کی جبکہ دیگر تمام ملازمین نے بلدیہ آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا،


ریلی میں صفائی کا عملہ بچوں سمیت شامل تھا،ریلی کے شرکا ٹی ایم او اور ٹی او کے خلاف نعرے لگارہے تھے،خاکروبوںکی ہڑتال کے باعث شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے،

سیوریج کا پانی سڑکوں پرجمع ہوگیا جس سے شہریوںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ملازمین کی ریلی اور دھرنے سے یونائیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے رہنما داد محمد ، قاسم، محمد یونس، سلطان سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ملازمین کو فوری طور پر دو ماہ کی تنخواہیں نہ دی گئیں تو احتجاج جاری رہے گا،انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ انھیں دو ماہ کی تنخواہیں جلد ادا کی جائیں۔
Load Next Story