شہباز شریف لندن چلے گئے ن لیگ کے نئے صدر کا انتخاب ملتوی

نئی تاریخ کا تعین نواز شریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔

نئی تاریخ کا تعین نواز شریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی لندن چلے گئے۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے باعث مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کا انتخاب التوا کا شکار ہوگیا۔ تاہم 7 ستمبر کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔ نئی تاریخ کا تعین نواز شریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔

قبل ازیں لندن روانگی سے قبل شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان ساڑھے 3 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load Next Story