دشمن کی گولیاں ختم ہوجائیں گی جوانوں کی چھاتیاں نہیں آرمی چیف

یوم دفاع کی مرکزی تقریب آج رات8 بجے ہوگی، پرومو جاری کردیا گیا، آئی ایس پی آر


آن لائن September 06, 2017
یوم دفاع کی مرکزی تقریب آج رات8 بجے ہوگی، پرومو جاری کردیا گیا، آئی ایس پی آر. فوٹو: فائل

KARACHI: پاک فوج نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہونیوالے خصوصی پروگرام کا پروموجاری کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب آج رات 8 بجے شروع ہوگی جو براہ راست نشرکی جائیگی۔

پرومومیں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کے کے لہوگرمادینے والے بیان کا کچھ حصہ بھی شامل ہے جس میں آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن جومشرق یامغرب میں ہیں وہ میری یہ بات جان لیں کہ ان کے بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن ہمارے جوانوں کی چھاتیاں ختم نہیں ہوںگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں