حکومت ہزارہ برادری کی نسل کشی بند کرائے الطاف حسین
دھماکے کے شدید زخمیوں کوعلاج کے لئے فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے، الطاف حسین
ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت ہزارہ برادری کی نسل کشی بند کرائے اور دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے باوجود حکومتی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے شدید زخمیوں کوعلاج کے لئے فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے۔
الطاف حسین نے ہزارہ برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم آزمائش کی اس گھڑی میں ان کےساتھ ہے اور انہیں انصاف دلانے کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔